August 14, 2020

کورٹلہ کی سعیدہ قنصہ کو کنکٹ چانسلر مقابلے میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام – کلکٹر کے ہاتھوں ایوارڈ

کورٹلہ کی سعیدہ قنصہ کو کنکٹ چانسلر مقابلے میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام – کلکٹر کے ہاتھوں ایوارڈ


کورٹلہ 21 جون (اردو لیکس)تلنگانہ  میں کنکٹ چانسلر پروگرام کے تحت ریاست کی تمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن طلباء سے عالمی وباء کویڈ19 سے متعلق مختلف عنوانات کے تحت مقالے طلب کیے گئے تھے۔ تلگو انگریزی ہندی اور اردو زبان میں یہ مقالے طلب کیے گئے تھے۔ جس میں جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والی سعیدہ قنصہ (زیر تعلیم بی اے فرسٹ ایئر)نے حصہ لیتے ہوئے ”عالمی وباء کویڈ19کے دوران پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کا رول“ پر اپنا مقالہ پیش کیا تھا۔ سعیدہ قنصہ کے مقالے کو انعام دوم کیلئے منتخب کیا گیاو۔ آج ضلع کلکٹر جگتیال راجو نے اپنے چیمبر میں میں منعقدہ ایک تقریب میں سعیدہ قنصہ کو ایوارڈ اور 10 ہزار روپے رقمی انعام دیا ۔اس موقع پر کالج پرنسپل واسوی،لکچررس ملیکارجن اور ہمیرہ سلطانہ بھی موجود تھیں 

Post source : Urduleaks