July 11, 2020

تلنگانہ میں ڈگری کورسس میں داخلوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری

تلنگانہ میں ڈگری کورسس میں داخلوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد-22 جون( اردو لیکس)تلنگانہ میں ڈگری کورسس میں داخلوں کے لئے ” دوست ” ( ڈگری آن لائن سرویس تلنگانہ) نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے یکم جولائی سے 14 جولائی تک پہلے مرحلے میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کرسکتے ہیں 6 جولائی سے 15 جولائی تک ویب آپشن کا انتخاب، 22 جولائ کو سیٹ الاٹمنٹ، 23 سے 27 جولائی کے دوران طلبا کو کالج میں رپورٹ کرنا ہوگا ۔23 جولائی سے 30 جولائی دوسرے مرحلے کے ویب آپشن کے انتخاب کی سہولت، 7 اگست کو سیٹ الاٹمنٹ، 8 اگست سے 13 اگست تک تیسرے مرحلے کے داخلے کے لئے رجسٹریشن قبول کیا جائے گا ۔8 سے 14 اگست تک ویب آپشن کے انتخاب کی سہولت، 13 اگست کو تیسرے مرحلے کا سیٹ الاٹمنٹ اور یکم ستمبر سے ڈگری کلاسس کا آغاز ہوگا ۔

Post source : Urduleaks