August 14, 2020

لاک ڈاون کے اثرات۔ اسکول ٹیچر ٹفن سنٹرکھولنے پرمجبور

لاک ڈاون کے اثرات۔ اسکول ٹیچر ٹفن سنٹرکھولنے پرمجبور

کھمم 23 جون (اردولیکس) کورونا کی وجہہ سے ملک میں بیروزگاری کی شرح اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ ملازمتوں سے محرومی کی وجہہ سے لوگوں کے پاس رکھی جمع پونجی بھی ختم ہورہی ہے۔ ان حالات میں زندگی گذارنے کیلئے ریاست تلنگانہ ضلع کھمم کے ایک ٹیچرکوٹفن سنٹرکھولنے پرمجبورہونا پڑا۔ ایم رام بابو نامی شخص خانگی اسکول میں ٹیچرکی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ لاک ڈاون کی وجہہ سے اس کی ملازمت چلی گئی۔ بحیثیت ٹیچررام بابو نے باوقارزندگی گذاری اوراس کے ضمیرنے گوارانہیں کیا کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے رام بابو نے ٹھیلہ بنڈی پرٹفن سنٹرکھول لیا۔ اس کام میں انکی بیوی بھی اس کا ساتھ دے رہی ہے۔

Post source : urdulaks