August 11, 2020

سادھوی پرگیہ ٹھاکر بے ہوش ہوگئیں – اچانک خراب ہوئی صحت

سادھوی پرگیہ ٹھاکر بے ہوش ہوگئیں – اچانک خراب ہوئی صحت

 

بھوپال-23 جون ( اردو لیکس)  بی جے پی رکن پارلیمنٹ  سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔ سادھوی  بی جے پی کے دفتر میں اچانک کر گر کر بے ہوش ہوگئیں۔حال ہی میں ، سادھوی پرگیہ علاج کے لئے دہلی سے واپس آئی تھیںرکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اور ان کی ایک  آنکھ مکمل ناکارہ ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بی جے پی کے دفتر میں شیام پرساد مکھرجی کی برسی کی تقریب میں شرکت کرنے آئی تھی اس دوران تصویری نمائش میں موجود سادھوی پرگیہ اچانک گر پڑی بے ہوش ہوگئی ۔بی جے پی کارکنوں نے اسے کسی طرح اٹھا کر کرسی پر بٹھایا۔ سادھوی پرگیہ بھوپال سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ متضاد بیانات کی وجہ سے وہ ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دگ وجے سنگھ کو شکست دیتے ہوئے   رکن پارلیمنٹ بن گئیں۔ سادھوی پرگیہ  مالیگاؤں دھماکے کی ملزم ہیں ۔ وہ فی الحال ضمانت پر باہر ہے۔

Post source : Urduleaks