August 11, 2020

مشہور کوریوگرافر سروج خان ہاسپٹل میں شریک

مشہور کوریوگرافر سروج خان ہاسپٹل میں شریک

ممبئی-23 جون( اردو لیکس) بالی ووڈ کی سینئر کوریوگرافر سروج خان بیمار ہوگئیں۔ سانس لینے میں دشواری کے باعث سروج خان کو ممبئی کے علاقے بانڈرا میں واقع ایک ہاسپٹل میں شرکت کردیا  گیا ۔ سروج خان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع پر ان کے چاہنے والے اس خبر سے پریشان ہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ شاید وہ بھی اس مرض سے متاثر ہوئی ہوں گی ۔تاہم ، سروج خان کا کورونا  ٹیسٹ  منفی پایا گیا ۔کچھ دن پہلے بھی ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور کئی دن تک ان کا علاج کیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سروج خان پچھلے کچھ دنوں سے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کررہی ہیں۔

Post source : Urduleaks