August 11, 2020

ٹک ٹاک کی ٹکر میں ” چنگاری ” بنگلور کے نوجوان کا کارنامہ

ٹک ٹاک کی ٹکر میں ” چنگاری ” بنگلور کے نوجوان کا کارنامہ

حیدرآباد-23 جون( اردو لیکس) چین کی سماجی تفریحی ،ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ہندوستانی نوجوان انجینئر نے  ہندوستانی سماجی، تفریحی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ایپ “چنگاری ” کے نام سے متعارف کیا ہے گلوان واقعہ کے بعد چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے پس منظر میں اس ایپ نے صرف 72 گھنٹوں میں پانچ لاکھ ڈاؤن لوڈ ریکارڈ کیے ہیں۔چنگاری ، آڈیو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو بسوتما نائک نامی ایک بنگلور کے انجینئر نے تیار کیا ہے ، جو اوڈیشہ کے کٹک ضلع اور سدھارتھ گوتم سے سے تعلق رکھتا ہےبنگلور میں مقیم اس ایپ کے ڈویلپرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈ ان انڈیا ایپ مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے کیونکہ ملک کے صارفین چینی سوشل ایپس کا بائیکاٹ کرنے کا رجحان رکھتے ہیں

Post source : Urduleaks