August 11, 2020

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی کورونا وائرس سے موت

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی کورونا وائرس سے موت

کولکتہ -24 جون ( اردو لیکس)  مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تامونش گھوش کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ گزشتہ ماہ گھوش  کرونا سے متاثر ہوئے تھے اور ایک ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ہاسپٹل میں دوران علاج آج ان کی موت ہوگئی ۔چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پارٹی کے رکن اسمبلی و اہم لیڈر گھوش کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ فالتہ حلقہ اسمبلی سے تین بار ایم ایل اے کی حیثیت سے تمونش گھوش کامیابی حاصل کی تھی وہ 1998 سے ترنمول کانگریس کے خازن کی حیثیت سے کام کررہے تھے، 35 سال سے گھوش نے اپنی زندگی عوام اور پارٹی کی خدمت کے لئے وقف کردی ۔

Post source : Urduleaks