August 04, 2020

تلنگانہ میں خاتون نے 5.5کیلو وزنی بچہ کو جنم دیا

تلنگانہ میں خاتون نے 5.5کیلو وزنی بچہ کو جنم دیا

نرمل -24 جون ( اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک خاتون نے 5.5کیلووزنی بچہ کو سرکاری ہاسپٹل میں جنم دیا۔اس خاتون جس کی شناخت ضلع کے سون منڈل کے لفٹ پوچم پاڈو کی رہنے والی نیہا کے طورپر کی گئی ہے،نے سیزیرین کے ذریعہ اس صحت مند اور وزنی بچہ کو جنم دیا۔ڈاکٹر سروجا،ڈاکٹر راجندر اور ڈاکٹر ممتا نے یہ سیزیرین انجام دیا۔ڈاکٹروں نے کہاکہ بچہ کی پیدائش کے بعد زچہ اور بچہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ڈاکٹرس نے کہا کہ نوزائیدہ بچہ کا وزن5.5کیلوگرام ہے۔یہ ایک انوکھا معاملہ ہے۔

Post source : Urduleaks