August 14, 2020

مردہ سے کورونا وائرس پھیلنے کے کم امکانات: ڈائریکٹر سی سی ایم بی

مردہ سے کورونا وائرس پھیلنے کے کم امکانات: ڈائریکٹر سی سی ایم بی

حیدرآباد-25 جون( اردو لیکس) حیدرآباد میں واقع سی سی ایم بی ڈائریکٹر راکیش کمار مشرا نے کہا کہکوئی بھی کورونا وائرس سے پوری طرح واقف نہیں ہے۔ اب تک ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔” اس کے بارے میں کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے کہ  مردہ میں وائرس پایا جاتا ہے اور لوگ اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ جہاں تک ان کا خیال ہے کہ مردہ سے انفکشن ہونے کا امکان کم ہے۔ البتہ نعش سے کوئی اعضاء باہر نکل جاتا ہے  اور اگر کوئی اسے  چھو لیتے ہیں تو انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔”راکیش شرما نے بتایا کہ آئی سی ایم آر نے کورونا سے مرنے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت  کے  دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے
جس کے مطابق انفیکشن سے بچنے کے لئے  ماسک پہنیں اور ہاتھ صاف کریں ، غیر ضروری طور پر جسم کو ہاتھ نہ لگائیں۔

Post source : Urduleaks