August 14, 2020

علاج کیلئے حیدرآبا جانے کے دوران حادثہ۔ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

علاج کیلئے حیدرآبا جانے کے دوران حادثہ۔ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک
سوریہ پیٹ 26 جون(اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع سوریہ پیٹ کے کاشم پیٹ کے پاس رونما بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ پتہ چلا ہے کہ ریاست آندھراپردیش کے پالہ کول سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ وجئے کماری کینسرکے عارضہ میں مبتلا تھی اوراس کا حیدرآبا د کے ہاسپٹل میں علاج کروایا جارہا تھا۔ وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ آج حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئیں راستہ میں حیدرآباد وجئے واڑہ ہائی وے پراچانک سامنے سے جانے والی لاری نے بریک لگادئیے جس کے ساتھ ہی کاربے قابوہوکراسی سڑک سے گذرنے والے آئیل ٹینکرسے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں وجئے کماری اس کا شوہرستیہ نند اوربیٹا جوزف موقع پرہی ہلاک ہوئے جبکہ کارڈرائیورزخمی بتایا گیا ہے۔

Post source : Urduleaks