August 14, 2020

ٹی وی اینکرامیش دیوگن کو عدالت سے ملی راحت

ٹی وی اینکرامیش دیوگن کو عدالت سے ملی راحت
نئی دہلی 26 جون(اردولیکس) حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری سلطان الہند کی شان میں گستاخی کرنے والے  ٹیلی ویژن اینکرامیش دیوگن کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے خلاف ملک بھرمیں ایف آئی آردرج کروائے جارہے ہیں عدالت نے اس کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی پر اگلے حکم تک روک لگادی ہے۔
عدالت نے درخواست گزارکے  خلاف مہاراشٹر، تلنگانہ، راجستھان اور اترپردیش میں درج ایف آئی آر کی جانچ اور کسی بھی طرح کی تادیبی کارروائی پر آئندہ سماعت تک کے لئے روک لگادی ہے اورعدالت نے اس معاملے میں مرکزی حکومت اور مختلف ریاستوں حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

Post source : Urduleaks