July 11, 2020

شمس آباد میں خاتون کی خودکشی۔ ویڈیو پیغام میں بتائی وجہہ

شمس آباد میں خاتون کی خودکشی۔ ویڈیو پیغام میں بتائی وجہہ
حیدرآباد26 جون(اردولیکس) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڈہ میں سی ایس کے ولا  میں ایک خاتون نے  خودکشی کر لی ہے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس انسپکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ لاونیا لہری 32 سالہ کی شادی 8 سال قبل وینکٹیشور راو سے ہوئی لاونیا سافٹ ویئر ملازمہ تھی اور اسکا شوہر پائلٹ ہیں دونوں کو اولاد نہ ہو نے پر شوہر اور ساس سسر  چند روز سے مسلسل ہراساں کررہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کر لی۔ خودکشی سے قبل اس نے ایک ویڈیوپیغام ریکارڈ کیا جس میں انتہائی اقدام کی وجہہ بتائی۔

Post source : Urduleaks