August 11, 2020

دہلی کے وزیر صحت کورونا سے صحت یاب – ہاسپٹل سے ڈسچارج

دہلی کے وزیر صحت کورونا سے صحت یاب – ہاسپٹل سے ڈسچارج

 

نئی دہلی-26 جون( اردو لیکس) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین (55)  کورونا وائرس سے صحت مند ہوگئے ہیں۔ 15 جون کو سانس لینے میں تکلیف سے انھیں راجیو گاندھی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا۔ لیکن کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی پائی گئی۔ تاہم دو دن بعد 17 جون کو تیز بخار میں مبتلا ہوگئے جس پر دوبارہ انھیں ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں ستیندر جین کورونا مثبت پائے گئے تھے وزیر کو آکسیجن پر رکھا گیا تھا اور انھیں پلازما تھراپی بھی کی گئی تقریباً دس دن بعد وہ روبہ صحت ہوگئے اور رپورٹ بھی منفی پائی گئی جس پر جین کو آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔

Post source : Urduleaks