August 14, 2020

کانگریس ترجمان ابھیشیک بھی کورونا سے متاثر

کانگریس ترجمان ابھیشیک بھی کورونا سے متاثر

نئی دہلی-26 جون( اردو لیکس)کانگریس کے  قومی لیڈر اور پارٹی کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق ، کانگریس ترجمان اس وقت ہوم کوارینٹائن میں ہے۔ سنگھوی میں بخار جیسی ہلکی علامات ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی مثبت تھیں ، اور وہ حکومتی ہدایات کے مطابق ، ابھی بھی گھر  میں کورنٹائن میں ہیں۔  شوہر اور بیوی کے کورونا مثبت پائے کے بعد ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر ارکان کے ساتھ ساتھ گھر میں کام کرنے والے عملے کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تاہم رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے 

Post source : Urduleaks