August 14, 2020

کورونا سے روبہ صحت ہونے والوں کی شرح میں اضافہ

کورونا سے روبہ صحت ہونے والوں کی شرح میں اضافہ
نئی دہلی 26 جون(اردولیکس) ملک میں کورونا کے کیسس میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ تاحال کورونا وائرس سے متاثرہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی شرح 58.24فیصد تک پہنچ گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13ہزار 940 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ تاحال اس وائرس سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

Post source : Urduleaks