July 11, 2020

بابا رام دیو کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج

بابا رام دیو کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج

حیدرآباد-27 جون( اردو لیکس)یوگا گرو رام دیو بابا کے خلاف راجھستان میں دھوکہ دہی کا کیس درج ہوا ہے رام دیو بابا کی پتنجالی کمپنی نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کورونا کے علاج کے لئے ‘کورونیل’ نامی ایک دوا تیار کی ہے۔ جس سے کوویڈ ۔19 کے مریض صد فیصد صحت مند ہوجائیں گے ۔ پتنجالی کمپنی کے دعویٰ پر پولیس نے ایک شکایت کے بعد دفعہ 420 (دھوکہ دہی) کے تحت مقدمہ رام دیو بابا اور اچاریہ بالاکرشنا سمیت پانچ افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جے پور کی جیوتی نگر پولیس نے کورونیل دوا کے خلاف دائر ہونے والی  شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا ہے شکایت میں کہا گیا کہ پنتجالی دوا سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

 

Post source : Urduleaks