August 11, 2020

چومحلہ پیالیس کی کھڑکی کا ایک حصہ سڑک پر گرگیا

چومحلہ پیالیس کی کھڑکی کا ایک حصہ سڑک پر گرگیا

حیدرآباد -27 جون ( اردو لیکس) حیدرآباد میں  بارش کی وجہ سے چومحلہ پیالیس کی کھڑکی کا ایک حصہ سڑک پر گرگیا۔پیلیس کی یہ عمارت ثقافتی ورثہ کی حامل ہے جس کی تعمیر 1750میں شروع ہوئی تھی اور اس کی تکمیل 1880میں ہوئی۔اس عمارت کو جو کبھی حیدرآباد دکن کے فرمان رواوں کی سرکاری قیام گاہ تھی کو نیشنل ٹورازم ایوارڈ2017میں دیاگیا تھا۔یہ ایوارڈ اس عمارت کی بہتر نگہداشت پر دیاگیاتھا۔اس ہیرٹیج عمارت کی بحالی کا کام آصف جاہ ثامن نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کی سابق اہلیہ پرنسس اسری نے 2005میں کروائی تھی۔یہ کام 2010تک جاری رہا۔آج اچانک ہوئی بارش کے نتیجہ میں اس عمارت کے باہری حصہ کلاک ٹاور کی دیوار کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گرگیا۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Post source : Urduleaks