August 14, 2020

کرناٹک میں ہراتوارکو لاک ڈاون

کرناٹک میں ہراتوارکو لاک ڈاون

بنگلور 28 جون (اردولیکس) کرناٹک حکومت نے عالمی وبا کو قابو میں کرنے کیلئے ہر اتوار کو ریاست گیر سطح پر لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر یدی یوراپّا کی زیرقیادت کل منعقد ہوئے اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا یہ اقدام پانچ جولائی سے شروع ہوگا۔ ایک اور فیصلے کے تحت سبھی غیر ضروری سرکاری دفاتر 10 جولائی سے ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ کرفیو میں بھی رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

Post source : urduleaks