August 14, 2020

سشانت سنگھ راجپوت کی موت۔27 افراد سے پوچھ تاچھ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت۔27 افراد سے پوچھ تاچھ

ممبئی 28 جون (اردولیکس) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں پولیس نے 27 افراد سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس ان الزامات کے تناظرمیں تحقیقات کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی بعض بڑی شخصیتوں کی وجہہ سے ہی نوجوان اداکارنے یہ قدم اٹھایا ہے۔ جن افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی ان میں یش راج فلم کاسٹنگ ڈائرکٹربھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے دوستوں، ساتھیوں، ہاوز ہیلپرس، گرل فینڈ ریا چکرورتی بھی شامل ہیں۔

Post source : urduleaks