July 11, 2020

حیدرآباد میں ٹماٹر 50روپئے فی کیلو

حیدرآباد میں ٹماٹر  50روپئے فی کیلو

حیدرآباد-28 جون( اردو لیکس)حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوگیا ہے۔چند دن قبل  ٹماٹر کی قیمت 10 روپئے فی کیلو ہوگئی تھی تاہم موجودہ طورپر اس کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔مارکٹس کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس کی پیدوار میں کمی اور طلب میں اضافہ کے نتیجہ میں قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔فی الحال ٹماٹر 40تا50روپئے فی کیلو کے حساب سے شہر حیدرآباد کے بازاروں میں فروخت کیاجارہا ہے۔گڈی ملکاپور،بوئن پلی،ایل بی نگر،مادنا پیٹ، سکندرآباد مونڈامارکٹ اور شہر کے رعیتوبازاروں میں اس کی قیمتوں میں اچھال نظر آرہا ہے کیونکہ اس کی سپلائی میں کمی ہوگئی ہے

Post source : Press release