July 11, 2020

مولانا نصیر الدین کے نمازہ جنازہ میں زائد افراد کی شرکت پر مقدمہ درج!

مولانا نصیر الدین کے نمازہ جنازہ میں زائد افراد کی شرکت پر مقدمہ درج!

حیدرآباد -28 جون ( اردو لیکس) حیدرآباد کے سرکردہ عالم دین مولانانصیر الدین کے فرزند کے خلاف پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیاہے۔مولانا مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کے ذریعہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر یہ معاملہ ان کے فرزند کے خلاف درج کیاگیا۔پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعات 188اور269کے تحت یہ معاملہ درج کرلیا۔سعید آباد کے اسٹیشن ہوز آفیسر کے سرینواس نے کہا کہ مولانا نصیرالدین کے خاندان سے کہاگیا تھا کہ وہ لاک ڈاون کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق زائد لوگوں کو جمع نہ کریں تاہم کئی افراد نے جلوس جنازہ میں شرکت کی اسی لئے یہ معاملہ درج کرلیاگیاہے۔واضح رہے کہ مولانا نصیر الدین کا انتقال گذشتہ روز سعید آباد میں واقع ان کی قیامگاہ پر ہوا تھا۔ان کی نماز جنازہ عیدگاہ اجالے شاہ صاحبؒمیں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔

 

Post source : Urduleaks