August 14, 2020

شادی سےعین قبل دلہن کی موت۔غمزدہ دلہا تنہا گھرواپس

شادی سےعین قبل دلہن کی موت۔غمزدہ دلہا تنہا گھرواپس

کھنوج 28 جون (اردولیکس) ریاست اترپردیش کے ضلع کھنوج کے بھگوت پورموضع میں شادی کے گھرمیں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب پھیروں سے عین قبل دلہن کی موت ہوگئی۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سنجئے اورونیتا کی جمعہ کی شام شادی طئے پائی۔ دلہا بارات لے کردلہن کے گھرپہنچا، پھیروں کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ دلہن اچانک غش کھاکرگرپڑی اوراسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ دلہا اوردلہن دونوں کے گھروالوں پرغم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اوربارات دلہن کے بغیرواپس ہوگئی۔

Post source : urduleaks