July 11, 2020

ایک سال تک پی وی نرسمہا راؤ کی جینتی تقاریب منانے تلنگانہ کانگریس کا اعلان

ایک سال تک پی وی نرسمہا راؤ کی جینتی تقاریب منانے تلنگانہ کانگریس کا اعلان

حیدرآباد -28 جون (  اردو لیکس)  تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے ایک سال طویل پی وی نرسمھا راو کی جینتی تقاریب منانے کا اعلان کیا ہے سی سی صدر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے پی وی نرسمھا راو کی صد سالہ جینتی تقاریب ایک سال طویل منانے کی ہدایت دی ہے پی وی نرسمھا راو نے لینڈ سیلنگ کا جو قانون نافذ کیا تھا وہ فیصلہ تاریخی تھا پی وی اور منموہن سنگھ کی جوڑی نے ملک کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔کل ہند کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر پی وی جینتی تقاریب کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔پی وی کو بھارت رتن دینے کے لئے متحدہ ریاست کی اسمبلی میں قرار داد منظور کی گئی تھی پی وی ہمارے آدمی ہیں ہم سب کے گرو ہیں اور میں پی وی کا چاہنے والا ہوں ۔راشٹرپتی بھون میں کام کرتے وقت کئی امور پر بات چیت کیا کرتے تھے پی وی نرسمھا راو مجھے کافی چاہتے تھے بیرونی ممالک کے دوروں میں ہم ساتھ جاتے تھے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ پی وی کو بھارت رتن دینے کے مسلہ کو وہ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے ۔ہمارے پروگراموں میں پی وی کے ارکان خاندان کو مدعو کیا جائے گا 

Post source : Urduleaks