August 14, 2020

99 سالہ خاتون صرف 9 دن میں کورونا وائرس سے صحت یاب

99 سالہ خاتون صرف 9 دن میں کورونا وائرس سے صحت یاب

بنگلور-29 جون( اردو لیکس) ایک 99 سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے صرف 9 دن میں صحت مند ہوکر ریکارڈ بنایا ہے۔ بنگلور سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اپنی اپنے بیٹے، بہو اور پوتی کے ساتھ موذی مرض میں مبتلا ہوئی تھی ۔ ان چاروں کو 18 جون کو وکٹوریہ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 9 دن کے اندر ہی دادی اور پوتی صحت مند ہوکر ڈسچارج ہوگئے ۔ جبکہ خاتون کا بیٹا اور بہو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور وہ فی الحال  اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں کہ ان کا خاندان وائرس سے کس طرح متاثر ہوا ہے 

Post source : Urduleaks