July 11, 2020

نئی سیکریٹریٹ کی تعمیر کی تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ کی اجازت

نئی سیکریٹریٹ کی تعمیر کی تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ کی اجازت

حیدرآباد -29 جون ( اردو لیکس) تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیرکی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ کی پرانی عمارت کو منہدم کرنے کے خلاف داخل کردہ عرضیوں کو مسترد کردیا ۔ہائی کورٹ نے اس خصوص میں قطعی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ نئی سکریٹریٹ کی تعمیر کے لئے لئے گئے کابینہ کے فیصلہ کو مسترد نہیں کرے گی۔موجودہ سکریٹریٹ کی عمارت کو منہدم کرتے ہوئے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے حکومت نے قبل ازیں فیصلہ کیا تھا تاہم کابینہ کے اس فیصلہ پر سوال اٹھاتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈروں نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی

Post source : Urduleaks