July 11, 2020

ٹیسٹ کے بغیر ہی نوجوان کو کورونا سے متاثر قرار دے دیا گیا

ٹیسٹ کے بغیر ہی نوجوان کو کورونا سے متاثر قرار دے دیا گیا
Photo Credit To Imagine

حیدرآباد-29 جون( اردو لیکس)آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے سامرلہ کوٹہ میں  کورونا کا معائنہ کئے بغیر ہی اس وبا سے مثبت پائے جانے کی اطلاع دینے کی نوجوان نے حکام سے شکایت کی۔ضلع کے سامرلہ کوٹہ منڈل کے جی کتور کا رہنے والا 28سالہ نوجوان نے کہا کہ بخار آنے پر اس ماہ کی 25تاریخ کو کورونا ہونے کا اس کو شبہ ہوا جس کے بعد وہ اپنی طبی جانچ کے لئے کاکناڈا کے سرکاری اسپتال گیا۔ اُس دن اس اسپتال میں یہ معائنہ نہیں کیاگیا تاہم اس نوجوان کی تفصیلات درج کرلی گئی اور اس سے کہاگیا کہ معائنہ کب کیاجائے گااس بات کی اطلاع اس کو بذریعہ فون دی جائے گی۔اس نوجوان نے کہاکہ اس کا معائنہ کہیں بھی نہیں ہوسکاتاہم اسپتال سے اہلکار اس کے مکان پہنچے اور کہا کہ وہ کورونا سے مثبت پایاگیا۔اس نوجوان نے اس خصوص میں تحریری شکایت ویٹاپالیم پی ایچ سی کی طبی عہدیدارسے کی۔

Post source : Urduleaks