July 11, 2020

غیر ملکی عورت سے پیدا ہونے والا شخص حب الوطن نہیں ہوسکتا

غیر ملکی عورت سے پیدا ہونے والا شخص حب الوطن نہیں ہوسکتا

 بھوپال -29: جون ( اردو لیکس) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکر نے کہا کہ غیر ملکی عورت سے پیدا ہونے والا شخص حب الوطن نہیں ہوسکتا ۔ رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکر نے ایک اس سنسنی خیز تبصرے کے ذریعہ  راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطن وہی ہوتا ہے جو اس سرزمین پر پیدا ہوتا ہے۔ پرگیہ سنگھ نے کہا کہ غیر ملکی محب وطن نہیں ہوتا ہے۔ “اگر آپ کے پاس دو ممالک کی شہریت ہے تو ، آپ حب الوطنی کس ملک سے کریں گے یہ ایک بڑا سوال ہے کیونکہ آپ کسی ایک ملک کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے؟ کانگریس پارٹی کو محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں اخلاقیات  اور حب الوطنی کا فقدان ہے 

Post source : Urduleaks