July 11, 2020

تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت: غیرملکی شہریوں کی درخواست پر2 جولائی کوہوگی سماعت

تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت: غیرملکی شہریوں کی درخواست پر2 جولائی کوہوگی سماعت

نئی دہلی 29 جون(اردولیکس) تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے 34 غیر ملکی افراد کی درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ میں دو جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔اس دوران عدالت نے پیر کو مرکزی حکومت کو یہ بتانے کو کہا کہ کیا مرکز آنے والے کسی شخص کا ویزا منسوخ کرنے کا کوئی حکم جاری کیاگیا ہے ۔ درخواست گزاروں میں سے ایک کی جانب سے معاملے کی پیروی کررہے وکیل سی یو سنگھ نے جسٹس اے ایم کھانولکر ،جسٹس دنیش مہیشوری اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 900 جماعتیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کےلئے صرف جنرل نوٹ جاری کیاگیا ہے۔

Post source : urduleaks