July 11, 2020

تلنگانہ میں بندرکوپھانسی دینے کا غیرانسانی واقعہ

تلنگانہ میں بندرکوپھانسی دینے کا غیرانسانی واقعہ

کھمم 29 جون(اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بندرکوزدوکوب کرنے کے بعد اسے پھانسی پرلٹکادینے کا غیرانسانی واقعہ پیش آیا۔ ویمسورمنڈل کے اماپالم میں 26 جون کو بندرپانی پینے کیلئے ایک مکان پہنچے تھے جہاں ایک بندرپانی میں گرپڑا جس کے ساتھ ہی سادھو وینکٹیشورراو اوراس کے دوساتھیوں نے بندرکوپکڑ کرمارا اوراسے پھانسی پرلٹکادیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ مسلسل بندروں کی آمد سے پریشان ہوکرانھوں نے یہ حرکت کی۔ ملزمین کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے انھیں حراست میں لے لیا گیا اورانھیں 25 ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks