July 11, 2020

تلنگانہ کورونا اپ ڈیٹ:184 ملازمین پولیس اور250 محکمہ صحت کے ارکان متاثر

تلنگانہ کورونا اپ ڈیٹ:184 ملازمین پولیس اور250 محکمہ صحت کے ارکان متاثر

حیدرآباد 29 جون (اردولیکس) تلنگنانہ میں محکمہ صحت کے 250 ارکان متاثرہوئے ہیں۔ وزیرصحت ای راجندرنے بتایا کہ اورایک ہیڈ نرس کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں 184 ملازمین پولیس کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اس وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے روبہ صحت ہونے والے ملازمین پولیس عوام کی ہمت بندھارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرس جان جوکھم میں ڈالکرمتاثرین کا علاج کررہے ہیں ان کے خلاف سوشیل میڈیا پرغلط تشہیرکو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post source : urduleaks