July 11, 2020

ٹرمپ کی گرفتاری کا ایران نے جاری کیا وارنٹ !

ٹرمپ کی گرفتاری کا ایران نے جاری کیا وارنٹ !

نئی دہلی-29 جون( اردو لیکس)ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کو حراست میں لینے کے لئے انٹرپول تعاون کی درخواست کی ہے۔ پیر کے روز ایک سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایران نے ڈرون حملے میں ایرانی فوجی کمانڈر کو ہلاک کرنے کے الزام میں ٹرمپ سمیت کئی افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی بڑھ جائے گی ۔آئی ایس این اے نیوز ایجنسی کے مطابق ، پراسیکیوٹر علی الخازیمر نے کہا کہ ٹرمپ اور 30 سے ​​زائد دیگر افراد کے خلاف بغداد میں 3 جنوری کو ہوائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Post source : Urduleaks