July 11, 2020

بریکنگ نیوز – حیدرآباد کے پرانا شہر میں بھائی نے تین بہنوں اور ایک بہنوئی پر کیا قاتلانہ حملہ

بریکنگ نیوز – حیدرآباد کے پرانا شہر میں بھائی نے تین بہنوں اور ایک بہنوئی پر کیا قاتلانہ حملہ

حیدرآباد -29 جون ( اردو لیکس)  حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک شخص نے اپنی تین بہنوں اور ایک بہنوئی پر قاتلانہ حملہ کردیا جن میں دو بہنیں ہلاک ہوگئے اور ایک بہن اور بہنوئی شدید زخمی ہیں  ۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق چندراین گٹہ بارکس علاقے کا رہنے والا احمد بن سالم با اسماعیل نے آج شام اپنے گھر میں موجود دو بہنوں پر تیز دھار تلوار سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جن میں دو بہنیں برسرموقعہ ہلاک ہوگئیں جبکہ تیسری بہن اور بہنوئی پر بالا پور میں ان کے مکان پہنچ کر حملہ کیا جس میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے اور یہ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق احمد بن اسماعیل چند قبل ہی اپنی  بیوی کے قتل کے الزام میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا قتل کی وجہ جائیداد کی تقسیم بتائی گئی ہے 

Post source : Urduleaks