July 11, 2020

ٹک ٹاک، شیر اٹ کے ساتھ 59 چینی ایپس پر ہندوستان میں پابندی

ٹک ٹاک، شیر اٹ کے ساتھ 59 چینی ایپس پر ہندوستان میں پابندی

حیدرآباد-29 جون( اردو لیکس) ہند- سرحد پر کشیدگی بدستور جاری ہے  15 جون کو گلوان وادی میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بگڑتے ہی جارہے ہیں اس حملہ کے خلاف حکومت ہند نے چینی ایپس  پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ایسے 59 چینی ایپس پر پابندی کا اعلان کیا ہے ، جس میں ٹک ٹوک ،یو سی برادرس، شیر اٹ بھی شامل ہے۔ حکومت نے ان ایپلی کیشن کو موبائل اور غیر موبائل انٹرنیٹ کے قابل آلات پر بھی استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

ایک سرکاری پریس ریلیز میں اس پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے: “انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 69 اے کے تحت وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی نے  (عوام تک معلومات تک رسائی کو روکنے کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات) کے متعلقہ دفعات کے ساتھ یہ پابندی لگائی ہے۔ جو ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت ، ہندوستان کی دفاع ، ملک کی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط سے متعلق ہے۔

Post source : Urduleaks