July 11, 2020

ٹک ٹاک اور دیگر چینی ایپ گوگل پلے اسٹور سے غائب

ٹک ٹاک اور دیگر چینی ایپ گوگل پلے اسٹور سے غائب

حیدرآباد-30 جون( اردو لیکس)  چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کے دوسرے دن ہی گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ٹک ٹاک اور دوسرے ایپس کو ہٹا دیا گیا ہے گلوان وادی میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف حکومت ہند نے چینی ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ایسے 59 چینی ایپس پر پابندی کا اعلان کیا ہے ، جس میں ٹک ٹوک ،یو سی برادرس، شیر اٹ بھی شامل ہے۔ حکومت نے ان ایپلی کیشن کو موبائل اور غیر موبائل انٹرنیٹ کے قابل آلات پر بھی استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

Post source : Urduleaks