July 11, 2020

ماسک پہننے کا مشورہ دینا خاتون ملازم کو مہنگا پڑا

ماسک پہننے کا مشورہ دینا خاتون ملازم کو مہنگا پڑا

حیدرآباد-30 جون ( اردو لیکس) ماسک پہننے کا مشورہ دینے والی خاتون ملازم پر حملہ کرنے والے ڈپٹی منیجر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع نیلور میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ نیلور ضلع کی اے پی ٹورازم ہوٹل میں کنٹریکٹ ملازمہ کے طورپر خدمات انجام دینے والی خاتون اوشا پر ڈپٹی منیجر جس کی شناخت بھاسکر کے طور پر کی گئی ہے نے ماسک پہننے کا مشورہ دینے پر حملہ کردیا۔کورونا کے پیش نظر ماسک نہ پہننے پر خاتون نے ڈپٹی منیجر پر اعتراض کیا جس پر بھاسکر نے بے رحمانہ طورپر حملہ کرتے ہوئے اس کوزخمی کردیا۔اسی دوران بیچ بچاو کے لئے آنے والے دوسرے ملازم پر اس نے برہمی کا اظہار کیا۔دو دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا جس کی شکایت پولیس سے کی گئی۔خاتون ملازمہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ڈپٹی منیجر کو حراست میں لے لیا۔پولیس ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

 

Post source : Urduleaks