July 11, 2020

آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے “ورلڈ سوشل میڈیا ڈے “

آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے “ورلڈ سوشل میڈیا ڈے “

حیدرآباد -30 جون ( اردو لیکس)  آج 30 جون کو ورلڈ سوشل میڈیا ڈے منایا جاتا ہے شاید بہت کم لوگ اس سے واقف ہیں سوشل میڈیا کے دن  کی شروعات 2010 میں ہوئی تھی، پھر رفتہ رفتہ یہ  عالمی سطح کا دن بن گیا، جسے دنیا کے مختلف ممالک میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ دنیا کے 20 شہروں میں یہ دن 30 جون کو منایا جاتا ہے، جن میں امریکہ اور کینیڈا کے شہروں میں یہ دن منانے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ امریکہ کی ریاست ایریزونا وہ پہلی امریکی ریاست ہے جس نے سوشل میڈیا کا دن سرکاری طور پر منانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اب مزید دو امریکی ریاستیں نویڈا اور میسوری بھی ایریزونا کی طرز پر یہ دن مناتی ہیں۔سوشل میڈیا کا دن منانے کا آغاز 2010 میں ایک برٹش امریکن نیوز ویب سائٹ mashable.com نے کیا۔ یہ ویب سائٹ دراصل ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے بنایا جانے والا ایک بلاگ ہے۔ اس ویب سائٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کا دن منانے کی شروعات کرنے کا مقصد اس ڈیجیٹل انقلاب کے بارے میں عوام کو آگاہی  اور شعور اجاگر کرنا تھا۔سوشل میڈیا نیٹ ورک سائٹ کی شروعات 1997 میں ” سیکس ڈگریز ” کے نام سے ایک امریکی شہری انڈرو وینرایچ نے نیویارک میں کی تھی سیکس ڈگریز سے فوٹو اپ لوڈ کی جاتی تھی اور بھیجی جا سکتی تھی 

Post source : Urduleaks