July 11, 2020

بریکنگ نیوز۔ ایمسیٹ سمیت تلنگانہ میں تمام انٹرنس ٹیسٹس ملتوی

بریکنگ نیوز۔ ایمسیٹ سمیت تلنگانہ میں تمام انٹرنس ٹیسٹس ملتوی

حیدرآباد 30 جون (اردولیکس) تلنگانہ میں تمام اہلیتی امتحانات ملتوی کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ ہائیرایجوکیشن کونسل کی جانب سے کل سے اس مہینہ کی 15 تاریخ تک اہلیتی امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حکومت کے فیصلہ کے بعد یہ تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ ایمسیٹ،پالی سیٹ، آئی سیٹ، پی جی ای سیٹ،لا سیٹ، پی جی ایل سیٹ، ایڈسیٹ،پی ای سیٹ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظریہ تمام انٹرنس ٹیسٹس ملتوی کئے جارہے ہیں۔

Post source : urduleaks