July 11, 2020

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے مختلف کورسس میں داخلے

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے مختلف کورسس میں داخلے

حیدرآباد-30 جون( اردو لیکس)ڈاکٹربی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے انڈگریجویٹ کورسس (بی اے،بی کام،بی ایس سی)اور پوسٹ گریجویشن کورسس ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی،ایم بی اے، بی ایل آئی ایس سی، پی جی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں آن لائن راست داخلے تعلیمی سال 2020-21کے دوران جاری ہیں۔امیدوار بذریعہ آن لائن اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔داخلہ/ٹیوشن فیس کریڈیٹ کارڈ/ڈیبٹ کارڈ یا نقد رقم ٹی ایس /اے پی آن لائن مراکز سے ہی ادا کی جاسکتی ہے۔یونیورسٹی نے منگل کو اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔داخلہ کا پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.braouonline.in  یا www.braou.ac.in  پر مفت دستیاب ہے۔یہ پراسپکٹس تلنگانہ اور اے پی کے تمام اسٹیڈی سنٹرس/پی جی اسٹڈی سنٹرس پر بھی دستیاب ہے۔یونیورسٹی نے یوجی /پی جی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کے لئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے جس کے فون نمبرات 7382929570, 7382929580, 7382929590۔7382929600 ہیں۔

Post source : Urduleaks