July 11, 2020

حیدرآبا دمیں 3جولائی سے دوبارہ لاک ڈاون!

حیدرآبا دمیں 3جولائی سے دوبارہ لاک ڈاون!

حیدرآباد -30 جون ( اردو لیکس)  گریٹر حیدرآباد  جہاں پر کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے میں 3جولائی سے دوبارہ لاک ڈاون کے نفاذ کا امکان ہے۔حال ہی میں حکومت نے شہر میں اس وائرس کی روک تھام کے لئے دوبارہ لاک ڈاون کے نفاذ کا اشارہ دیا تھا۔ریاستی کابینہ کا اجلاس یکم جولائی یا پھر 2جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔شہر میں لاک ڈاون کے نفاذ کے مسئلہ پر ریاستی کابینہ میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔بتایاجاتا ہے کہ 3جولائی سے 15دنوں تک یہ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔اس وبا پر قابو پانے کے لئے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنا ہی مناسب ہوگاکیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ لاک ڈاون میں دی گئی نرمی کے بعد لوگ احتیاطی تدابیر اوررہنمایانہ خطوط پر عمل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اس لاک ڈاون کے دوران حکومت سوائے ضروری اشیا اور میڈیکل شاپس کے تمام دیگر دکانات کو بند رکھنے پر غور کرے گی

Post source : Urduleaks