July 11, 2020

ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کرنے سے انٹرپول کا انکار

ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کرنے سے انٹرپول کا انکار

حیدرآباد -30 جون ( اردو لیکس)  انٹرپول نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری میں ایران کا تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور یہ ان کے رول کے خلاف بھی ہے واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز ٹرمپ کے خلاف ایک وارنٹ جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے درخواست کی تھی کہ وہ امریکی صدر کو گرفتار کرنے میں ان کی مدد کریں ۔ایران نے امریکی صدر کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ ان کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف جاری کیا تھا 

Post source : Urduleaks