July 11, 2020

ارنب گوسوامی کو ممبئی ہائی کورٹ سے ملی راحت

ارنب گوسوامی کو ممبئی ہائی کورٹ سے ملی راحت

ممبئی-30 جون( اردو لیکس) ممبئی ہائیکورٹ نے منگل کو ریپبلک ٹی وی ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف درج دو مقدمات خارج کرنے کا حکم جاری کیا۔ اور آیندہ احکامات تک انھیں سیکورٹی فراہم کرنے کی نے عدالت نے ہدایت دی ۔واضح رہے کہ ارنب کے خلاف ، پالگھر لنچنگ اور مائیگرینٹ لیبرس کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے کے الزام میں دو ایف آئی آر درج ہوئے تھے۔ منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں جسٹس اُجال بھویان اور ریاض چاگلہ پر مشتمل ہائی کورٹ بینچ نے اس کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ ارنب نے کہیں بھی نفرت کو جنم دینے کی کوشش  کی۔ اس تناظر میں ان کے خلاف درج دو ایف آئی آر کو مسترد کردیا جا رہا ہے۔ عدالت نے ارنب کی اس دلیل سے بھی اتفاق کیا کہ ایک صحافی کو مذہبی واقعات کا تجزیہ کرنے کا حق ہے۔ وکلاء ہریش سالوے اور ملند ساٹھے نے عدالت کو بتایا کہ معاشرتی امور پر گفتگو میں ارنب نے پیشہ ورانہ کردار ادا کیا۔

Post source : Urduleaks