August 04, 2020

آن‌لاین‌کلاسیس۔تلنگانہ ہایکورٹ کی حکومت کی نوٹس

آن‌لاین‌کلاسیس۔تلنگانہ ہایکورٹ کی حکومت کی نوٹس

حیدرآباد 1جولایی(اردو لیکس) پرائیویٹ اسکولس میں آن لائن کلاسس پر پابندی عائد کرنے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے کی۔حیدرآباد اسکولس اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن نے یہ مفاد عامہ کی عرضی داخل کی۔عرضی گذار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے ہی آن لائن کلاسس منعقد کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسس سے غریب طلبہ سے شدید ناانصافی ہورہی ہے جس پر ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیا ہر کوئی آن لائن کلاسس کے لئے درکار  لیپ ٹاپس،اسمارٹ فونس کے متحمل ہوسکتے؟اس موقع پر سرکاری وکیل نے بنچ سے کہاکہ ڈی ای اوزاس پر کارروائی کریں گے۔عدالت نے کہاکہ آن لائن کلاسس پر حکومت نے کوئی واضح پالیسی تیار نہیں کی ہے۔عدالت نے اس معاملہ پر تفصیلات جمعہ تک پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

Post source : Urduleaks