August 14, 2020

دادا کی موت سے بے خبر معصوم …..

دادا کی موت سے بے خبر معصوم …..

نئی دہلی – یکم جولائی ( اردو لیکس) کشمیر میں ایک دل دہلانے والے واقعہ میں ایک 3 سالہ معصوم انکائونٹر میں اپنے دادا کی ہلاکت کے بعد ان کے سینہ پر بیٹھ کر انھیں اٹھانے کی کافی کوشش کی ۔معصوم ببلو خان کا دل دہلا دینے والے اس منظر کے تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہے ہیں  بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی گشت کرنے والی پارٹی پر حملہ کیا۔ انکائونٹر آج 9 بجے کے قریب پیش آیا سی آر پی ایف کے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ جبکہ اس حملے میں ایک عام شہری بھی ہلاک ہوگیا شہری کی شناخت سری نگر کے ایچ ایم ٹی کے بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ، جو اپنے تین سالہ پوترے کو گود میں لے  جارہا تھا ، وہ بھی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد دم توڑ گیا۔ بچہ اپنے دادا کے جسم پر ماتم کر رہا تھا۔ اسی دوران ایک پولیس جوان موقع پر پہنچا اور اس کو گود میں لے کر اسے بچایا۔سوشل میڈیا پر وائرل بچے کی تصویر نے سب کی آنکھوں کو نم کر  دیا ۔وائرل تصویر میں بچہ اپنے دادا کی خون میں لت پت نعش پر بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے اور شاید اس بات سے بے خبر ہے کہ اس کا دادا گہری نیند میں چلا گیا۔

 

Post source : Urduleaks