August 14, 2020

بحران کی گھڑی میں ڈاکٹر اور نرسیں بھگوان کا روپ: وزیر اعظم مودی

بحران کی گھڑی میں ڈاکٹر اور نرسیں بھگوان کا روپ: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی 1 جولائی(اردولیکس) وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتا ہے، جو کووڈ19 کے خلاف پرزور مہم میں پیش پیش رہے ہیں۔جناب نریندرمودی نے آج ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ بحران کی اِس گھڑی میں ڈاکٹر اور نرسیں ہمارے لیے بھگوان کا ایک رُوپ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر شخص کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر لمحے ڈاکٹروں کا احترام کرے اور اُن کی عزت افزائی کرے، جو ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

Post source : urduleaks