August 05, 2020

بہنوں کا قتل کرنے والے بھائی نے پھانسی لے لی۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

بہنوں کا قتل کرنے والے بھائی نے پھانسی لے لی۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد -یکم جولائی ( اردو لیکس) اپنی دو بہنوں کا قتل تیسری بہن اور بہنوئی پر قاتلانہ حملہ کرنے‌والے نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پیش آیا۔ چندراین گٹہ بارکس علاقے کے رہنے والے احمد بن سالم با اسماعیل کی نعش آج اسکے مکان میں مسخ شدہ حالت میں پھانسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ اس‌نے کل یہ انتہائی اقدام کیا۔ واضح رہے کہ متوفی نے 29 جون کی شام اپنے گھر میں موجود دو بہنوں پر تیز دھار تلوار سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جن میں دو بہنیں برسرموقعہ ہلاک ہوگئیں تھیں جسکے بعد اس نے اپنی تیسری بہنابہن بہنوئی پر بالا پور میں ان کے مکان پہنچ کر حملہ کیا تھا جس میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے اور ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

Post source : Urduleaks