August 05, 2020

آن لائن کلاسس کے انعقاد پر کمشنر تعلیم کا انتباہ

آن لائن کلاسس کے انعقاد پر کمشنر تعلیم کا انتباہ

حیدرآباد 1جولایی(اردو لیکس) پرائیویٹ اسکولس میں آن لائن کلاس کے انعقاد پر کمشنر محکمہ تعلیم نے خانگی اور امدادی اسکولوں کو انتباہ دیا ہے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی دوبارہ کشادگی اور آن لائن کلاسس کے انعقاد کے سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور مرکزی حکومت نے بھی اسکولوں کی کشادگی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ایسی صورت میں آن لائن کلاسس کے انعقاد کی کسی کو اجازت نہیں دی جاتی ۔ساتھ ہی کمشنر نے مختلف اضلاع کے ڈی ای اوز کو بھی اپنی طرف کوئی بھی سرکولر جاری نہ کرنے کی ہدایت دی ہے 

Post source : Urduleaks