August 14, 2020

مدھیہ پردیش کابینہ میں توسیع

مدھیہ پردیش کابینہ میں توسیع

نئی دہلی 2 جولائی (اردولیکس) مدھیہ پردیش کابینہ میں آج توسیع کی گئی ہے۔ چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 28 نئے وزراء کو شامل کیا ہےجن میں 20 کابینی اور 8 ریاستی وزیر شامل ہیں۔ تقریباً 10 سینئر وزیرجیوترآدتیہ سندھیا کی حامی ہیں۔ گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

Post source : urduleaks