August 05, 2020

کورونا وائرس کے ویکسین کا انسانوں پر کامیاب تجربہ

کورونا وائرس کے ویکسین کا انسانوں پر کامیاب تجربہ

حیدرآباد -2 جولائی ( اردو لیکس) جرمنی کی بائیو این ٹیک اور امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے مشترکہ طور پر کورونا وائرس کے ویکسین کو تیار کیا ہے۔ ان کمپنیوں نے انسانوں میں  وائرس کا مقابلہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اس وبائی بیماری کو ختم کرنے کے  لئے17 کمپنیاں  ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں جن میں جرمنی کی بائیو این ٹیک اور فائزر کی تیار کردہ تازہ ترین ویکسین  بہتر نتائج برآمد کررہی ہے۔بائیواین ٹیک کمپنی نے 24 والینٹرس کو دو خوراک میں یہ ویکسینBNT162b1دیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ 28 دن کے بعد ، کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز ، وائرس سے متاثرہ افراد کی بہ نسبت زیادہ طاقتور دیکھی گئی۔ بائیو این ٹیک کے سی ای او ایگور سہین نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ ثابت ہوا کہ یہ ویکسین جسم میں قوت مدافعت کو نمایاں طور پر فروغ دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن 4 والینٹرس کو تین ہفتوں میں دو انجیکشن ملے اور ان میں سے تین  ہلکے بخار کے بعد صحت مند ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب 30 ہزار مریضوں پر تجربہ کرنے کا منصوبہ ہے اس کے بعد کمپنی کی جانب سے جاریہ سال دسمبر تک 20 کروڑ ویکسین تیار کئے جائیں گے اور آینده سال 120 کروڑ ویکسین بنا لئے جائیں گے ۔

Post source : Urduleaks