August 05, 2020

عادل آباد میں غیر قانونی شراب ضبط

عادل آباد میں غیر قانونی شراب ضبط

عادل آباد2-جولائی(اردو لیکس)ٹاسک فورس پولیس نے عادل آباد کے محلہ مہالکشمی واڈا میں اطلاع ملنے پر ایک گھر پر دھاوا کرتے ہوئے غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے ایس سرینیواس نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔اس کے پاس سے 50 ہزار مالیت کی شراب کو ضبط کرتے ہوئے کیس درج کرلیا۔ٹاسک فورس پولیس نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ شراب میں ملاوٹ کرتے ہوئے بڑی برانڈ میں تبدیل کرکے فروخت کر رہا تھا۔ٹاسک فورس سی آئی چندرا مولی کی قیادت میں 2 ٹاؤن سی آئی پوترم سرینیواس کے ساتھ گھر پر دھاوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔اس دھاوے میں ایس بی سی آئی سباراؤ؛ایس آئی انورالحق؛ٹاسک فورس پولیس تاج الدین؛سراج خان؛ایم اے کریم؛سید راحت ؛رمیش اور دوسرے موجود تھے۔دھاوے میں موجود پولیس ٹیم کو ضلع ایس پی وشنو ایس واریر؛ٹاؤن ڈی ایس پی وینکٹیشورراؤ نے مبارکباد پیش کی۔

Post source : Urduleaks