August 05, 2020

15 اگست تک بھارت بائیو ٹیک کی ویکسین ہندوستانی مارکیٹ میں

15 اگست تک بھارت بائیو ٹیک کی ویکسین ہندوستانی مارکیٹ میں

حیدرآباد-3 جولائی( اردو لیکس)انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی دوا ساز کمپنی بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے کورونا وائرس کے لئے تیار کردہ ویکسین  15 اگست تک مارکیٹ میں آجائے گا ۔  آئی سی ایم آر نے کہا کہ یہ ویکسین اس وقت انسانی تجربے کے مرحلے میں ہے اور اس کا تجربہ  پہلے ہی جانوروں پر کیا گیا جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس پس منظر میں ، آئی سی ایم آر کلینیکل ٹیسٹ ، بھارت بائیوٹیک کے تیار کردہ کورونا ویکسین کو تیز کرے گا ۔ آئی سی ایم آر پونے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی کے تعاون سے بھارت بائیوٹک کے ساتھ کورونا روک تھام کا ویکسین تیار کررہا ہے۔ اگر انسانوں پر ویکسین تجربات کامیاب ہوجاتے ہیں تو ، یہ دوا وائرس کے خلاف موثر ویکسین ہوگی۔

Post source : Urduleaks